ذوالفقار آئل ٹینکر ٹرمینل آئندہ ماہ سے فعال ہو جائے گا
مزید 50 ایکڑ زمین حاصل کرلی،حد بندی کردی گئی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ.
ISLAMABAD:
ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل میں اگلے ماہ سے آئل ٹینکرز پارک ہونا شروع ہوجائیں گے اور آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔
جبکہ سندھ بورڈ آف ریوینو سے آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل کے لیے مزید 50 ایکڑ اضافی زمین حاصل کرکے اس کی حد بندی کردی گئی ہے اور اس زمین کو آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل میں شامل کرکے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا، یہ بات ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے ZOT سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے نمائندے فیصل سعود، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، پروجیکٹ ڈائریکٹر انصار زیدی، کنسلٹنٹ ندیم انصاری اور انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے چیف سیکریٹری سندھ نے آئل ٹینکر ٹرمینل کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ان اسباب کا جائزہ لیا جس کے تحت اب تک ٹینکرز یہاں پر پارک ہونا شروع نہیں ہوئے۔