2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا

پاکستانی اداکاروں کو لے کر بنائی جانیوالی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی

بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں نے پاکستان میں بننے والی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: فائل

2016 پاکستانی فنکاروں کی مصروفیات کا سال رہا اور ان کو لے کر بنائی گئی فلموں نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکار مشکلات کا شکار ہوگئے، سال2016 میں پاکستانی فنکاروں کی بھارتی فلمیں پاکستان میں نمائش کے لیے پیش نہیں کی جاسکیں جب کہ کوئی بھی بھارتی فلم ساز پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں کام دینے کے تیار نہیں، جس کے بعد بھارتی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں نے پاکستان میں بننے والی فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا اور انھوں نے فلم میکر سے رابطے بھی شروع کردیے۔


2016میں فلموں کے حوالے سے اداکار جاوید شیخ، فہد مصطفی، مہوش حیات،شان، معمر رانا،غلام محی الدین ،صائمہ، شمعون عباسی،نور، صنم سعید، ماہرہ خان، بشری انصاری، سعود، شفقت چیمہ، ہمایوں سعید، ایمان علی، عائشہ عمر،احسن خان،عمران عباس، محب مرزا، جمال شاہ، فواد خان، آمنہ الیاس، یاسر حسین، صبا قمر، ارمینا خان عتقیہ اوڈو، عدیل ہاشمی، میرا، سونو، نصیر الدین شاہ، قرۃ العین نمایاں نظر آئے، جب کہ نوجوان فلم ڈائریکٹرز نبیل قریشی نے ایک بار میدان مارلیا ان کی فلم ایکٹر ان لاء نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی۔

دیگر ڈائریکٹرز میں انجم شہزاد، فاروق مینگل، خالد حسین، ندیم ہاشم، جمشید جان محمد، عاصم رضا، ناصر خان، عاشر عظیم، فرجاد نبی، نور بخاری، جمال شاہ، جواد بشیر، اظفر جعفری، احمد جمال ،حارث رشید، شہزاد رفیق، شرمین عبید چنائے، وجاہت رؤف، مہرین جبار، عظیم سجاد، عمیر فاضلی، شاہد رانا، ایم اکرم، پرویز کلیم، فیصل بخاری، سید نور،ملک رشید،نسیم حیدر شاہ، شہزاد حیدر نے سال رواں میں فلمیں بناکر فلم انڈسٹری کی ترقی اور بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔

 
Load Next Story