زرداری اور نوازکے اقتدارکا سورج غروب ہونیوالا ہے عمران
پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کی وکٹ بھی گرا دے گی، میانوالی میں عوامی جلسوں سے خطاب.
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آکر امریکی دھونس میںنہیں آئینگے۔
کشکو ل توڑکر پاکستان کے سبز پاسپورٹ کواحترام دلائینگے،آصف زرداری اور نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہونیوالا ہے، ان دونوں کا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ نہیں ،یہ دونوں ایمپائروں کی ملی بھگت سے توجیت سکتے ہیںلیکن انقلاب لا سکتے ہیں نہ ہی نیوٹرل ایمپائر کے زیر نگرانی جیت سکتے ہیں ، پی ٹی آئی دونوں سٹیٹس کو کی جماعتوں کو شکست دے گی،اصغرخان کیس نے ثابت کردیا ہے کہ شریف برادران کو آئی ایس آئی نے جنم دیا ہے، عالمی استعمارکی سازشوں کا شکارنہیںہونگے،پاکستان کوامریکا سمیت کسی بھی ملک کے سامنے نہیں جھکنے دینگے۔
ان خیالات کا اظہارعمران خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنے دورہ میانوالی کے دوران مختلف عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری دونوں بھائی بھائی ہیں، یہ دونوں نورا کشتی کے ماہر ہیں۔ ملک میں تبدیلی آنے والی ہے اور تحریک انصاف کے سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا ۔ پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمن کی وکٹ بھی گرا دیگی۔
پورے ملک میں پی ٹی آئی کی جیت سے انقلاب آئیگا۔ انھوں نے اس عزم کا اظہا ر کیا کہ آئندہ وزیر اعظم میانوالی سے بنے گا ۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت ستر فیصد ارکان اسمبلی ٹیکس چورہیں جوغریب عوام کے پیسوں پر عیش کر رہے ، تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان سے تمام ٹیکس وصول کرکے عوام کی تقدیر بدلے گی ۔