مسئلہ کشمیر کے حل میں دیر ہے ناامیدی نہیں میرواعظ عمرفاروق

دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، پروگرام ’لائیو ود طلعت‘ میں گفتگو.

دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا ہے، پروگرام ’لائیو ود طلعت‘ میں گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے کشمیری اور پاکستانی عوام کا موقف ایک ہے۔

مسئلے کے حل میں تاخیر ضرور ہوسکتی ہے تاہم ہمیں اس کے حل میں ناامیدی نہیں۔ عالمی برادری سے شکوہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری تحریک عرب تحریک سے بہت پہلے شروع ہوئی تھی تاہم ہمیں وہ پذیرائی نہیں ملی۔ انھوں نے یہ باتیں ایکسپریس کے پروگرام "لائیو ود طلعت" میںگفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔ مسئلہ کشمیر کے حل کے بارے میںپاکستانی کردار کی بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ بات نہیںکہ پاکستان مسئلہ کشمیر بھول گیا ہے تاہم پاکستانی حالات کی وجہ سے مسئلے کے حل میں طوالت ضرور آئی ہے۔ میر واعظ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستانی دورے کا مقصد دنیا میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنا ہے۔




چیئرمین حریت کانفرنس نے مجاہدین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں یہ عنصر ہمیشہ رہا ہے اور لوگوں نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کہتے ہیں کہ کشمیر میں حالات نارمل ہوگئے ہیں مگر کیا وجہ ہے کہ کشمیر سے ایک فوجی بھی کم نہیں کیا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مسائل کی وجہ سے کشمیری تحریک کو چلا نہیں سکتا بس مدد کرسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں پاکستان دوبارہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پہلے جیسے اقدامات اٹھائے۔
Load Next Story