الیکشن کا التوا کسی بھی صورت قابل قبول نہیںشہباز شریف

ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تومیراگریبان اور عوام کا ہاتھ ہوگا.

توانائی کے بحران سے صنعت و زراعت تباہ ہوچکی،تبدیلی بیلٹ کے ذریعہ آنی چاہیے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ الیکشن کا التوا کسی صورت قابل قبول نہیں۔

زر بابا اور چالیس چوروں نے ملک کو بے حال اور اربوں کھربوںروپے لوٹ کر قومی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ۔توانائی کے شدیدبحران سے صنعت اور زراعت تباہ ہوگئی۔ملک کو اندھیروں اور مسائل کے بھنور سے نکالنے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں۔ اگر ہم پر ایک پیسے کی بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو میرا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہو گا۔ وہ گذشتہ روز شور کوٹ کے علاقے کوٹ مرزا میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلی محمد شہباز شریف نے مزید کہا کہ زرداری اور اس کے حواریوں نے ملک کو مسائل او رزخموں کے سوا کچھ نہیں دیا۔




اس موقع پرمسلم لیگ (ق) کے رہنما مخدوم فیصل صالح حیات کے دست راست مہر غلام محمد لالی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔قبل ازیں لاہور میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کا فوری انعقاد وقت کا اہم تقاضا ہے۔ ملک کی بقا، جمہوری نظام کا استحکام چاہتے ہیں اور الیکشن کا التوا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ تبدیلی بلٹ نہیں بیلٹ کے ذریعے آنی چاہیے۔
Load Next Story