پاکستانی مداح کا سلمان خان کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ
دبئی میں پاکستانی فین علی ملک نے سلمان خان کی تاریخ پیدائش والی نمبر پلیٹ 11 ہزار 400 درہم میں خریدی
بالی ووڈ کے دبنگ اداکارہ سلمان خان اپنی اداکاری اور دوستی نبھانے میں اتنے مشہور ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کو تحفے تحائف دینے پر کروڑوں روپے نچھاور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے لیکن ایک پاکستانی مداح نے ان کی 51 ویں سالگرہ پر انہیں انوکھا تحفہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں قیام پزیر سلمان خان کے پاکستانی مداح علی ملک نے سپر اسٹار کی 51 ویں سالگرہ پر انہیں انوکھا تحفہ دینے کے لئے ان کی تاریخ پیدائش والی نمبر پلیٹ خریدی ہے۔ علی ملک کی حاصل کردہ نمبر پلیٹ کی سیریز ایس اور اس کا نمبر 2712 ہے جو سلمان خان کی تاریخ پیدائش کا دن ہے۔
سلمان خان کے پاکستانی مداح نے نمبر پلیٹ 11 ہزار 400 امارتی درہم میں خریدی اور پھر بعد ازاں اسے فروخت کر کے دبئی کیئرز اور سلمان خان کی فلاحی تنظیم ''بِینگ ہیومن'' کے لئے چندا اکٹھا کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سلمان خان کا اپنی سالگرہ پرمداحوں کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان
علی ملک کا کہنا تھا کہ اپنے کاروبار کا آغاز کرنے سے قبل ماڈلنگ کرتا تھا، ماڈلنگ کے دوران حاصل ہونے والی رقم میں اپنی والدہ کو دے دیا کرتا تھا جو اس رقم کو مستحق افراد تک پہنچا دیتی تھیں اس لئے میں اس وقت سے ہی فلاحی کاموں میں دلچسپی لیتا تھا۔ علی کا مزید کہنا تھا کہ جب دبئی کی سڑکوں پر آر سیریز کی نمبر پلیٹ آئی تو اسی وقت مجھے یقین ہو گیا تھا کہ اب بہت جلد ایس سیریز بھی مارکیٹ میں آ جائے گی اور اسی وقت سے میں اس نمبر پلیٹ کے لئے روڈز اینڈ ٹراسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کو مسلسل دیکھ رہا تھا۔