ضمنی انتخابات مبینہ دھاندلی کیخلاف متحدہ نے درخواست دائرکردی

پنجاب حکومت نے ریاستی مشینری استعمال کی،انکوائری کیجائے تاکہ آئندہ الیکشن میں ایسا نہ ہوسکے

پنجاب حکومت نے ریاستی مشینری استعمال کی،انکوائری کیجائے تاکہ آئندہ الیکشن میں ایسا نہ ہوسکے۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور ضابطے کی خلاف ورزی پرسپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات میں ریاستی مشینری کا استعمال کیا، دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ آئندہ الیکشن میں ایسا نہ ہوسکے۔




پٹیشن دائر کرنے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما قاضی مبین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن جعلی پولیس مقابلے کی طرح جیتا، کراچی میں دہشت گردی کی باتیں کرنے والوں نے دیکھا کہ پنجاب میں پولیس کو دہشت گردوں کی طرح استعمال کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story