سانحہ بلدیہ فیکٹری جلانے کی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹرآفس میں کی ملزم غلام گولی
پہلے فیکٹری کے دروازے بند کئے گئے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی، ملزم کا بیان
MIRPUR:
بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے والے مرکزی ملزم رحمان بھولا کے ساتھی غلام علی عرف گولی نے دوران تفتیش طریقہ واردات اور آگ لگانے کی منصوبہ بندی سے متعلق سب بتا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری کوآگ لگانے والے مرکزی ملزم رحمان بھولا کے ساتھی غلام علی عرف گولی نے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں بتایا کہ فیکٹری جلانے کی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں کی اور سانحہ بلدیہ کے روز کالو ڈاڈا نے اسے فون کر کے گراؤنڈ میں بلایا، وہ رحمان بھولا کے ساتھ موٹر سائیکل اور سفید کار میں فیکٹری گئے۔
ملزم کے مطابق فیکٹری پہنچ کر پہلے فیکٹری کے دروازے بند کئے گئے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی تاہم انہیں بعد میں پتہ چلا کہ فیکٹری میں آگ بڑے پیمانے پر لگی ہے جب کہ آگ لگانے کے دوران ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x56nrga_baldia-town-goli_news