صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو آئی ایس آئی کے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی جس میں صدر نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے آئی ایس آئی کےکردار کو سراہا۔
صدر ممنون حسین اور نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر كی كہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
صدر مملكت نے دہشت گردی اور شدت پسندی كے خاتمے كے لیے آئی ایس آئی كے كردار كو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے وطن عزیز كے تحفظ كیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی قوم كی توقعات پر پورا اترے گی۔