’’جذبہ‘‘ رواں سال کی آخری فلم کل ریلیز ہوگی

حب الوطنی کے موضوع پر بنائی جانیوالی فلم کی کامیابی کیلیے کام کررہے ہیں، اسد جاوید

عوام حب الوطنی پرمبنی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا ضرور رخ کریں۔ فوٹو: فائل

2016کی آخری فلم ''جذبہ'' کل پورے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، یہ فلم16دسمبر کو ریلیز ہونا تھی مگرچند ناگزیر وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوئی۔ یہ بات پروڈیوسراسد جاوید نے بتائی۔

پروڈیوسر اسد جاوید نے کہا کہ فلم کی بھرپور کامیابی کے لیے بڑے لیول پر پبلسٹی کی جارہی ہے، عوام حب الوطنی پرمبنی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا ضرور رخ کریں۔


اسد جاوید نے بتایا کہ فلم کے رائیٹرابرارحبیبی ہیں جب کہ کاسٹ میں ہیرو ببرک شاہ، ہیروئن حناممتاز، بابرخان، فریال رانا، شیراز سکندر،عثمان، شفیق راجہ، شاہد ہاشمی، سلیم البیلا، سمیع ودیگر شامل ہیں، ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ، میک اپ مین شہزاد منا، گلوکاروں میں انور رفیع، سائرہ نسیم، فاروق شاد، سہیل ارشد اور صائمہ ممتاز شامل ہیں، شاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجد نے دی ہیں، کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں۔

 
Load Next Story