دیپکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم بھارت میں ریلیز کرنیکی تاریخ تبدیل

دیپکا کی پہلی ہالی ووڈ فلم’’ٹرپل ایکس۔ دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ دنیا بھر میں 20 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ اور ہریتھیک روشن کی فلم ’’قابل‘‘ ہے۔ فوٹو: فائل

دیپکا پڈوکون کی پہلی ہالی ووڈ فلم''ٹرپل ایکس۔ دی ریٹرن آف زینڈر کیج'' دنیا بھر میں 20 جنوری 2017 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی مگر اسے ہندوستان میں کسی اور تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم بھارتی میں 14 جنوری کو ہوگی، بتایا جارہا ہے کہ اس فلم کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم ''رئیس'' اور ہریتھیک روشن کی فلم ''قابل'' ہے۔ کیونکہ یہ دونوں بالی ووڈ فلمیں ایک ساتھ 25 جنوری کوریلیز ہوں گی۔
Load Next Story