لال مسجد انکوائری کمیشن میں رجسٹریشن مکمل پیر 31دسمبر سے بیانات قلمبند کیے جائینگے

300 سے زائد افراد نے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے ناموں کا اندارج کر ادیا ہے

300 سے زائد افراد نے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے ناموں کا اندارج کر ادیا ہے فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
لال مسجد جوڈیشل انکوائری کمیشن میں بیانات قلمبند کرانے کیلیے رجسٹریشن کا عمل ہو گیا ،پیر31 دسمبر سے بیانات ریکارڈ کرنے کا مرحلہ شروع ہو جا ئے گا۔


300 سے زائد افراد نے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے ناموں کا اندارج کر ادیا ہے،کمیشن نے سمن جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔کمیشن نے لال مسجد آپریشن کے عینی شاہدین اوربیانات ریکارڈ کرانے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو26 دسمبر تک نام رجسٹر کرانے کی ہدایت کی تھی اس ضمن میں اخبارات میں با قاعدہ اشتہار بھی شائع کیے جاچکے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story