ہالینڈ میں اسلامک سینٹر کی عمارت کو آگ لگا دی گئی
آگ کچھ شرپسندوں نے جان بوجھ کر لگائی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی، پولیس
ہالینڈ میں شر پسندوں نے اسلامک سینٹر کو آگ لگا دی جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے علاقے کیولم برگ میں موجود اسلامک سینٹر کی عمارت کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگادی، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے لیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں تاہم آگ پھیلنے کی وجہ سے 2 قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ حکام کے مطابق اسلامک سینٹر کی یہ عمارت ایک اسلامک تنظیم نے مسجد کے قیام کے لیے خریدی تھی جس کا تعمیری کام جاری تھا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کچھ شرپسندوں نے جان بوجھ کر لگائی ہے تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول کی نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران ہالینڈ سمیت مغربی ممالک میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x56nrwr_fire-in-holand-s-islamic-centre_news