یمن فوج اور باغیوں میں شدید جھڑپیں 40 افراد ہلاک

حوثی ملیشیااورفوج کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونیوالوں میں سے 28 کا تعلق حوثی ملیشیا سے تھاجبکہ 12فوجی بھی مارے گئے
لڑائی ضلع بیہان میں ہوئی، سعودی عسکری اتحاد کی یمنی تنازع میں مداخلت کے بعد سے7ہزار انسانی جانیں ضائع ہوچکیں۔ فوٹو:فائللڑائی ضلع بیہان میں ہوئی، سعودی عسکری اتحاد کی یمنی تنازع میں مداخلت کے بعد سے7ہزار انسانی جانیں ضائع ہوچکیں۔ فوٹو:فائل

لڑائی ضلع بیہان میں ہوئی، سعودی عسکری اتحاد کی یمنی تنازع میں مداخلت کے بعد سے7ہزار انسانی جانیں ضائع ہوچکیں۔ فوٹو:فائل

یمن کے جنوبی صوبے شبوا میں صدر منصور ہادی کی وفادار فوج اور حوثی ملیشیا کے درمیان ہونے والی ایک بڑی جھڑپ میں40 افراد ہلاک ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے28 کا تعلق حوثی ملیشیا سے تھا جبکہ 12فوجی بھی اس آپریشن میں مارے گئے۔ حوثی ملیشیا اورفوج کے درمیان یہ لڑائی یمنی ضلع بیہان میں ہوئی جوشبوا اورمارب صوبوں کی سرحدپرواقع ہے۔

شبوا صوبے کا مکمل کنٹرول منصورہادی کی فوج کے پاس ہے سوائے بیہان ضلع کے جس پرایران نوازحوثی باغی ابھی تک قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ سعودی عسکری اتحادکی یمنی تنازع میں مداخلت کے بعد سے 7ہزار انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }