پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کیلیے ’’پاکستان دیکھیں‘‘ پروجیکٹ

پاکستانی سفارتخانہ پاکستانی کے گروپوں کے پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں کے دوروں کا اہتمام کرے گا

خط میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے پاکستانی برادری سے پروگرام میں شامل ہونے کیلیے کہاہے۔ فوٹو؛فائل

PESHAWAR:
امریکا میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کیلیے'' پاکستان دیکھیں'' نامی پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد امریکا میں مقیم پاکستانی نوجوانوں، پیشہ ورماہرین اورکمیونٹی تنظیموں کو وہاں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھر پوراستفادہ کے مواقع فراہم کرناہے۔


اس منصوبے کے تحت پاکستانی سفارتخانہ پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کے گروپوں کے پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں کے دوروں کا اہتمام کرے گا اور شرکا کو پاکستانی ثقافت اورتاریخی تناظرمیں ابھرتے ہوئے اور جدید پاکستان کو دیکھنے اوراس تجربے کے منفردمواقع فراہم کرے گا۔

امریکامیں مقیم پاکستانیوں کے نام بھیجے گئے خط میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے پاکستانی برادری سے پروگرام میں شامل ہونے کیلیے کہاہے اورپاکستانی نژاد امریکی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ان منفرد مواقع سے بھرپور استفادہ کریں۔
Load Next Story