محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پارٹی رہنماؤں نے جلسہ میں 5 لاکھ سے زائد جیالوں کی شرکت کا دعوی کیا تھا

جلسہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے وقت اختتام پذیر ہوا۔ فوٹو فائل

سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔


گڑھی خدا بخش میں بینظیربھٹوکےمزارپرفاتحہ خوانی اور جلسہ ميں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، قرآن خوانی سے مرکزی تقریبات کا آغاز ہوا اور جلسے سے صدر آصف علی زرداری نے خطاب کیا جس کے بعد پارٹی چیئرمین بینظیر بھٹو کے فرزند بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی کیریئر کا باقاعدہ آغاز کیا۔

بعد ازاں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس نوڈیرو ہاؤس میں ہوا، پارٹی رہنماؤں نے جلسے میں 5 لاکھ سے زائد جیالوں کی شرکت کا دعوی کیا تھا۔ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے، جلسہ محترمہ کی شہادت کے وقت اختتام پذیر ہوا جس کے بعد ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

Recommended Stories

Load Next Story