رحمان ملک کی افغان صدر کرزئی سے فضل اللہ اور پیراللہ کو حوالے کرنےکی اپیل

جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے , رحمان ملک

جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے , رحمان ملک فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI:
وزیرداخلہ رحمان ملک نے افغان صدر حامد کرزئی سے فضل اللہ اور پیراللہ کو حوالے کرنےکی اپیل کی ہے۔


سکھر ایئرپورٹ پر گڑھی خدا بخش بھٹو روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ پہلے دہشتگردی زیادہ تھی، ہر چار پانچ روز بعد ایک دھماکہ ہوتا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ گوریلا ایکشن ہے جس میں لاکھوں افراد شامل ہیں، جمہوریت کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا حکومت سے ملکر دہشتگردی کے خلاف کام کررہے ہيں ، انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے اجلاس ميں اہم اعلانات ہونگے جو سب کو اجلاس کے بعد پتہ چل جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story