سیاسی دائو پیچ نواز شریف کی منفی سوچ کے عکاس ہیں شرجیل میمن
ن لیگ نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کی،نواز شریف جلد جیل یا جدہ جائیں گے
KARACHI:
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیاسی داؤ پیچ کی باتیں نواز شریف کی منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ سے سازشوں کا شکار ہوئی ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی ہے، اب نواز شریف کے چہرے سے نقاب اترچکا ہے اور وہ بہت جلد جیل یا جدہ جائیں گے،
ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ہاؤس میں امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ غریب عوام کے سامنے امید کی آخری کرن پاکستان پیپلز پارٹی ہے، ججوں کے فیصلوں کی کوریج کریں، ان کے بیانات کو ٹکر نہ بنائیں، یہ سب کچھ ایک سوچے سمجھے مائنڈ سیٹ کے تحت کیا جارہا ہے، ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ کون لوگ تھے جنھوں نے ہمیشہ آمروں کا ساتھ دیا؟
مشرف کو وردی سمیت الیکشن لڑنے کی اجازت کن لوگوں نے دی؟ 17ویں ترمیم کے تحت غیر آئینی اقدامات کی حمایت کس نے کی؟ پی سی او کے تحت حلف کس نے اٹھایا؟ پاکستان کے عوام ان کو بخوبی جانتے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں فتح پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی اور حریف منہ دیکھتے رہ گئے حالانکہ پنجاب کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے خلاف بھرپور محاذ بنایا لیکن انھوں نے منہ کی کھائی، آئندہ انتخابات میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے فتح حاصل کرے گی۔