سائیکلنگ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں بریڈلی وگنز
میں بہت زیادہ خوش قسمت ہوں کہ اپنے خواب پورے کرنے کا موقع ملا، معروف سائیکلسٹ
برطانیہ کے پہلے ٹور ڈی فرانس فاتح اور معروف سائیکلسٹ بریڈلی وگنز کو ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں روڈ کے آخر' تک پہنچ گیا تھا جب کہ میں بہت زیادہ خوش قسمت ہوں کہ اپنے خواب پورے کرنے کا موقع ملا، میں نے اس کھیل میں کیریئر بنایا جس کی محبت میں 12 برس کی عمر میں گرفتار ہوا تھا، میں اپنے آئیڈیلز سے ملا، بہترین کوچز اور منیجرز کے ساتھ کام کیا جن کا عمر بھر شکرگزار رہوں گا۔
واضح رہے 36 سالہ وگنز نے 2012 ٹور میں کامیابی کے ساتھ 8 اولمپک میڈلز بھی حاصل کیے تھے۔