موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات سے معیشت مستحکم ہوئی ہے شہباز شریف
وزیراعظم نوازشریف کے دور میں کرپشن کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کے باعث معیشت مستحکم ہوئی ہے اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور شرح نمو میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں۔
عالمی بینک کے مشیر علاقائی اقتصادی تعاون برائے جنوبی ایشیا ہارون شریف نے وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور وزیراعظم نوازشریف کے دور میں کرپشن کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں جس کے باعث کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی ہے جسے ملکی اور عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا گیا ہے اور اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں اور یہ وسائل عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی پر صرف کئے جا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ساڑھے 5 کروڑ دیہی آبادی کی اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا ہے اور اس ضمن میں عالمی بینک کی معاونت لائق تحسین ہے۔ اس حوالے سے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے جبکہ پنجاب حکومت شہری اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے پروگرام کا آغاز کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے پروگرام میں عالمی بینک کی معاونت لائق تحسین ہے اور عالمی بینک تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے حوالے سے بھی پنجاب حکومت کا ایک بہترین پارٹنر ہے۔