چیئرمین ایف بی آر کی مدت ملازمت میں توسیع مشکل میں پڑ گئی

تمام دفاترکے ملازمین کی ترقیوں کے زیرالتوا کیسز،انکوائریوں ودیگرامورکی تفصیلات طلب

نثار محمدخان جنوری میں ریٹائرہوجائیں گے، پانامہ ایشو سمیت سپریم کورٹ میں موجود دیگر اہم معاملات توسیع میں آڑے آگئے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

NEW YORK:
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف یونیو (ایف بی آر) نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایف بی آر و فیلڈ افسران کی ترقیوں کے کیس نمٹانے کے لیے زیرالتوا کیسوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد جنوری میں ریٹائر ہونے جارہے ہیں اور پانامہ ایشو سمیت دیگر اہم معاملات سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث ان کی مدت ملازمت میں توسیع مشکل ہوگئی ہے جس کے باعث چیئرمین ایف بی آر نثار محمد نے ریٹائرمنٹ سے پہلے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر چاہتے ہیں کہ ان سے متعلقہ جو معاملات التوا کا شکار ہیں وہ اپنی ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے نمٹا دیں اور اسی فیصلے کے تحت انھوں نے ہدایت کی ہے کہ افسران کی ترقیوں کے جو کیس التوا کا شکار ہیں وہ انہیں بھجوائے جائیں تاکہ ریٹائرمنٹ سے پہلے پہلے ان کیسوں کو نمٹادیا جائے تاکہ ان افسران کی ترقیاں ہوسکیں، اس کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے ہیڈکوارٹرز و فیلڈ فارمشنز میں ماتحت افسران کی انکوائریوں سمیت دیگر معاملات سے متعلقہ کیسز کی بھی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ ان کی وجہ سے جو کیسز و معاملات بھی زیر التوا پڑے ہیں انہیں نمٹایا جا سکے۔

 
Load Next Story