دلبرداشتہ مصباح نے ریٹائر منٹ کا عندیہ دیدیا

آئندہ 2 سے 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا، مصباح الحق

پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرمناک شکست سے دلبرداشتہ ہو کر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے سوچنے کا وقت آگیا ہے، پرفارم نہیں کررہا تو ٹیم میں رہنے کا بھی حق نہیں ہے، ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتا اس لئے 2 یا 3 روز میں ریٹائرمنٹ سے متعلق فیصلہ کروں گا۔


ذرائع کے مطابق مصباح الحق آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل ریٹائر منٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر بلے باز ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x56wrfg_misbahul-haq-announce-retirement_news
Load Next Story