آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان
محمد عرفان اور راحت علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لئے اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، شعیب ملک، اسد شفیق، عمر اکمل، سرفراز احمد (نائب کپتان)، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی اور محمد عرفان شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم میں شامل یاسر شاہ اور سہیل خان کو ڈراپ کیا گیا ہے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس کے باوجود کامران اکمل سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے۔ اس کے علاوہ احمد شہزاد اور محمد حفیظ بھی قومی ٹیم کا حصہ بننے میں ناکام رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔