سال نو ہوائی فائرنگ آتش بازی بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے پر پابندی
آئی جی کی پارکس، ساحل سمندر،شاپنگ سینٹرزودیگر پبلک اور تفریحی مقامات پرموثر سیکیورٹی کی ہدایت
گزشتہ سال کے دوران تجربات و مشاہدوں کی روشنی میں جامع ڈسٹرکٹ سیکیورٹی پلان جلد مرتب کیے جائیں۔
ترجمان سندھ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی ، بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے سمیت کسی بھی پبلک مقام پر تقریب کے انعقاد سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے نئے سال کی آمد پر خصوصی سیکورٹی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارکس، ساحل سمندر،شاہراہوں، شاپنگ سینٹرز ، فاسٹ فوڈچینز، ڈپارٹمنٹل اسٹورزو دیگر پبلک اور تفریحی مقامات پر پولیس ڈپلائمنٹ کے ساتھ ساتھ پولیس گشت، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ کو انتہائی موثر بنایا جائے جبکہ اہم سرکاری و نجی عمارتوںاملاک اور حساس تنصیبات کو مزید ٹھوس بنایا جائے۔