کراچی کے سینئراسٹیج ہدایتکاروں نے نئے سال کی منصوبہ بندی کرلی
فروری ڈرامہ فیسٹیول ہو گا ،فنکاروں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
کراچی کے سینئراسٹیج ہدایتکاروں نے نئے سال کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے فروری میں اسٹیج ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کردیا ہے جب کہ فنکاروں نے بھی بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی اسٹیج کے سینئر ہدایتکاروں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا کہ وہ 2017میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ، سینئر ڈائریکٹرز نذر حسین، یونس ملک، جمیل راہی، یونس میمن زاہد شاہ، آدم راٹھور، شہزاد عالم، وکیل فاروقی اور دیگر نے آرٹس کونسل کراچی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ آرٹس کونسل کی وجہ سے کراچی میں تھیٹر کی رونقیں بحال ہوئیں اور لوگ تھیٹر دیکھنے آئے،اب ضرورت اس بات کی ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی ضرورت ہے نئے لکھنے والوں کو آگے لانے کا موقع دیا جائے گا نئے فنکاروں کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیئے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ماہ فروری میں کراچی میں کمرشل ڈراموں کے حوالے سے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا اس فیسٹیول کے ذریعہ نہ صرف بہترین ڈرامے لوگوں کو دیکھنے کو ملیں گے بلکہ بہت سے باصلاحیت فنکار بھی سامنے آئیں گے،اس سلسلے میں تھیٹر کے نامور فنکاروں نے بھی اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے۔