این اے 204 لاڑکانہ ن لیگ اور جے یو آئی کا بلاول کے مدمقابل الیکشن لڑنے کا اعلان
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 کے ضمنی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لیں گے، راشد سومرو
مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام نے این اے204 پر بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ بابو سرفراز جتوئی اور جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرونے صحافیوں کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 کے ضمنی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کے مدمقابل الیکشن میں حصہ لیں گے، بلاول کو بلامقابلہ منتخب ہونے اور عوام میں یہ غلط تاثرنہیں جانے دیا جائیگا کہ لاڑکانہ پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، ماضی میں این اے204 پر پی پی امیدوار کیخلاف24 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے تھے، آج بھی الیکشن میں حصہ لینے والی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ الیکشن میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔