جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا

جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا- فوٹو: این این آئی

سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثار نے پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر ممنون حسین نے جسٹس میاں ثاقب نثار سے ایوان صدر میں نئے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء و اراکین پارلیمنٹ سمیت مسلح افواج کے سربراہان اور سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔ صدر ممنون حسین نے جسٹس ثاقب نثار نے اردو میں حلف لیا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: جسٹس ثاقب نثار نئے چیف جسٹس آف پاکستان مقرر

واضح رہے کہ جسٹس انور ظہیر جمالی گزشتہ روز مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جب کہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس میاں ثاقب نثار 17 جنوری 2019 تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

https://www.dailymotion.com/video/x56xz64
Load Next Story