عمران خان نے دھاندلی کے الزامات لگا کرغیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے الیکشن کمیشن

عمران خان کے بیانات ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

عمران خان کی کمیشن کی ساکھ  متاثر کرنے کی کوشش قابل افسوس ہے، الیکشن کمیشن : فوٹو :فائل

KARACHI:
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمہ دای ہے اس لئے عمران خان کی کمیشن کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک باوقاراور خود مختار ادارہ ہے، جس کا کام ملک میں آزادانہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کرانا ہے، تاہم عمران خان نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کے الزامات لگا کر غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ایسے بیانات ادارے کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کی سینیٹ کے ارکان کے اثاثوں کی چھان بین


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان یا کسی اورکی کمیشن کی ساکھ متاثر کرنےکی کوشش قابل افسوس ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے غیر ذمے دارانہ بیان کی مذمت کرتا ہے اور توقع کرتا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ دار پوری کرتا رہے گا اورعوام اس قومی ذمے داری کونبھانے میں تعاون کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن پر تنقید کی تھی اور آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے منصوبے کا ذکر کرے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کے لئے الیکشن کمیشن میں اپنے لوگ تعینات کئے ہیں.
Load Next Story