پاکستان کے پہلے ڈبل سنچری میکر وکٹ کیپر امتیاز احمد انتقال کر گئے

سابق کپتان امتیاز احمد سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے

حکومت پاکستان نے 1966 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

PESHAWAR:
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

پاکستان کی ابتدائی ٹیسٹ ٹیم کے ممبر، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز امتیاز احمد اپنی 89 ویں برسی سے صرف 5 روز قبل مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ سابق کپتان امتیاز احمد سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے، چند دن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد وہ گھر واپس آگئے تھے تاہم ہفتے کی صبح وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ امتیاز احمد کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: لٹل ماسٹر حنیف محمد انتقال کر گئے


پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان اور کرکٹ سے وابستہ دوسری شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

امتیاز احمد نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وکٹ کیپر کی حیثیت سے انہیں پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ حکومت پاکستان نے 1966 میں انہیں پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x56y3az_imtiaz-ahmed_news

 
Load Next Story