باسط علی نے ایک دن بعد ہی یوٹرن لیتے ہوئے استعفے کا فیصلہ تبدیل کرلیا
شہریارخان اور نجم سیٹھی نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے کام سے مطمئن ہیں لہذا عہدہ چھوڑے کی ضرورت نہیں،باسط علی
ISLAMABAD:
باسط علی نے ایک دن بعد ہی یوٹرن لیتے ہوئے استعفے کا فیصلہ تبدیل کرلیا، انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔
باسط علی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے کام سے مطمئن ہیں لہذا عہدہ چھوڑے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، وہ میرے بڑے ہیں ان کی خواہش کا احترام کروں گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :باسط علی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمنز ٹیم کی کوچنگ چھوڑ دی
واضح رہے کہ جمعہ کو باسط علی نے ویمنز ٹیم کی کوچنگ اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کی سربراہی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، ناقص کارکردگی کے سبب وہ خاصی تنقید کی زد میں ہیں، گذشتہ دنوں انھوں نے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمود حامد کو بھی تھپڑ جڑ دیا تھا ، معاملہ معافی تلافی پر وقتی طور پر ختم ہو گیا ہے۔