روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں کمی‘یورو میں اضافہ‘پاؤنڈ مستحکم

انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 97.37روپے سے بڑھ کر 97.48 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت مستحکم رہی۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD:
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا ۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت فروخت 98روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت فروخت بھی 158.60روپے پر مستحکم رہی تاہم 50پیسہ کے نمایاں اضافے سے یورو کی قیمت فروخت 129.50روپے سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی۔




انٹر بنک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 11پیسہ کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 97.37روپے سے بڑھ کر 97.48 روپے ہوگئی۔روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قدر میں 5پیسہ کا اضافہ ہوا جس سے اماراتی درہم کی قیمت فروخت 26.75 روپے سے بڑھ کر 26.80 روپے ہوگئی۔
Load Next Story