2016 میں بھارت نے 379 بار سرحدی خلاف ورزیاں کیں
فوجی عدالتوں سے274 مجرموں کو سزائیں سنائی گئیں،کراچی میں 1992 آپریشن کیے۔
FAISALABAD:
پاک فوج کی جانب سے سال2016 میں حاصل کی گئی کامیابیوں اور بھارتی خلاف ورزیوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
رپورٹ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے2016 میں ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کی 379 بار خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے46 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔ 2016 میں فوجی عدالتوں سے274 مجرموں کو سزاسنائی گئی۔
فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے12مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ سی پیک کیلیے اسپیشل سکیورٹی ڈویژن قائم کیا گیا۔ سی پیک کیلیے870 کلومیٹرسڑکوں کی تعمیر کی گئی۔ سی پیک میری ٹائم سیکیورٹی کیلیے ٹاسک فورس88 قائم کی گئی۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے رپورٹ میںکہاگیاہے کہ پچھلے سال کراچی میں1992 آپریشن کیے گئے جن میں350 دہشت گرد، 2847 جرائم پیشہ افراد اور 446 ٹارگٹ کلرزگرفتار کیے گئے۔
ایک سال کے دوران کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں72 فیصد اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں91 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ نے کامیابی کے ساتھ اینٹی شپ میزائل ''ضرب'' کا تجربہ کیا اور سمندری حدودکا دفاع کرتے ہوئے بھارتی آبدوز کوبلاک کیا۔
آپریشن ضرب عضب کا ذکر کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں۔ 2016 میں آپریشن ضرب عضب کے 82 فیصد متاثرین گھروں کو واپس گئے۔ پی اے ایف130نے برطانیہ میں بہترین طیارے کی ٹرافی حاصل کی۔