الطاف حسین نے خطرات سے بروقت آگاہ کیا ہندو برادری

موجودہ ملکی صورتحال میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،رابطہ کمیٹی

موجودہ ملکی صورتحال میں قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے،رابطہ کمیٹی فوٹو ایکسپریس

ہندوبرادری سے تعلق رکھنے والے مہاراج صاحبان کے 10رکنی وفدنے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیںایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورخالد یونس اور اشفاق منگی سے ملاقات کی اورملک کی صورتحال خصوصاً الطاف حسین کے حالیہ بیانات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


ہندو برادری مہاراج صاحبان کے وفد میں پنڈت چرن داس ،جے کمار، گوسوامی وجے کمار، شری رام ناتھ ، شام لال ،ہریش کمار،بھگت کرش ایشورداس،بھگت نارائن داس اوربھگت کروڑداس شامل تھے۔اس موقع پرشعبہ اقلیتی امورکے جوائنٹ انچارجزگردھاری لعل اورپطرس یوسف بھی موجودتھے۔وفدکے ارکان نے الطاف حسین کو ملک کاعظیم لیڈر قراردیتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین نے ملک پر منڈلاتے خطرات سے نہ صرف آگاہی فراہم کی بلکہ ان خطرات سے نمٹنے کا گول میزکانفرنس کی صورت میں بہترین حل بھی پیش کیاہے۔

رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ الطاف حسین نے تمام قومیتوںاورمذاہب کے عوام سے اپیل کی ہے وہ ایک قوم بن کرملک کی سلامتی اوربقا کیلیے دعا کریں موجودہ ملکی صورتحال کے پیشِ نظر بھائی چارے اورقومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایم کیوایم نہ صرف مذہبی ہم آہنگی بلکہ معاشرے میں بھائی چارے کے فروغ کیلیے بھی کوشاں ہے۔
Load Next Story