جاوید ہاشمی کا دماغی توازن درست نہیں عمران خان
جاوید ہاشمی کے الزامات جھوٹ پلس ہیں، چیرمین تحریک انصاف
چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور ان کے الزامات جھوٹ پلس ہیں۔
کراچی سے اسلام آباد کے لئے روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا ہے اور قرضوں پر گزارا ہو رہا ہے، ملک کا سربراہ چور ہو تو کسی عام فرد کو بھی چوری سے نہیں روکا جاسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 انصاف کا سال ہوگا اور اس انصاف کی ابتدا پاناما کیس سے ہو گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دماغی حالت جانچنے کے لیے میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ ہونا چاہیے، جاوید ہاشمی
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے پاناما کیس شروع ہو گا، امید ہے کہ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی، کسی ایسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کر سکتے جس کی قیادت پرکرپشن کے کیسز ہوں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی صرف پاناما ایشو کے معاملے پر اتحاد ہو سکتا ہے۔
چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کراچی میں گندگی کی انتہا ہے اور شہر کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے لیکن کسی کو بھی اس کی فکر نہیں کہ کراچی کے حالات کیسے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے پانی پر واٹر مافیا کا راج ہے، پاناما کیس کے ختم ہوتے ہوئے شہرقائد میں آکر پانی و دیگرمسائل کی طرف توجہ دلانے کے لئے بڑے مظاہرے کریں گے لیکن کراچی کے مسائل اس وقت تک حل نہیں ہو سکتے جب تک یہاں کے شہری خود گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان پاناما بل کی مخالفت کرکے حکومت کی حمایت کررہے ہیں
عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو اپنے حق کے لئے کھڑا ہونا پڑے گا، جب تک یہاں کے باسی مظاہرے نہیں کریں گے اس وقت تک کسی کو فرق نہیں پڑے گا، یہاں سے پیسا چوری کر کے دبئی میں پراپرٹی خریدنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے، اگر کراچی کے عوام نے ہمت نہ کی تو بہت جلد یہ شہرموہن جودڑو لگنا شروع ہو جائے گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان سے ملنے کیلئےکارکن لڑپڑے
بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر عمران خان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی عمر کے اس حصے میں ہیں جس میں دماغی توازن ٹھیک نہیں رہتا، انہوں نے جو کہا وہ جھوٹ پلس ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے نمائندوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی کو بیچا اور (ن) لیگ کے ساتھ گئے انہیں نکالا جا رہا، ایسے ضمیر فروشوں کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان نے دھاندلی کے الزامات لگا کرغیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے
اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 2014 کا سال دھاندلی میں نکل گیا، 2016 میں ہم پاناما میں پھنس گئے لیکن ابھی شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچ رہا، فی الحال ساری توجہ پاناما کیس پر ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x570ihq