عوام کو آج ق لیگ کی حکومت یاد آ رہی ہے پرویزالٰہی
پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے لہذا فیصلے آنے تک بیان کرنے سے گریز کرنا چاہیئے، چودھری شجاعت
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کی بیڈ گورننس کی وجہ سے آج عوام کو (ق) لیگ کی حکومت یاد آرہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جنوری سے پارٹی کی تنظیم نو کررہے ہیں، (ن) لیگ نے عوام نمائندوں کو بے اختیار کردیا ہے جب کہ شہبازشریف چپراسی کے اختیارات بھی نہیں چھوڑیں گے تاہم اب (ن) لیگ کی گورننس کی وجہ سے عوام کو (ق) لیگ کی یاد آرہی ہے۔
اس موقع پر چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) اہم سیاسی جماعت ہے اور ہم اپنے انداز میں آگے بڑھیں گے، عدلیہ کو آزادی کے ساتھ کام کرنے دینا چاہیئے جب کہ پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے لہذا فیصلہ آنے تک انتظار کرنا چاہیئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x570nwp