انجینئرنگ انسانیت کے بہبود کی راہ ہموارکرتی ہے ڈاکٹرعبدالقدیر

اگر میں انجینئر نہ ہوتا تو ایٹم بم بنانے کے اہل نہ ہوتا، ڈاکٹرعبدالقدیر

ڈاکٹر عبد القدیر خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کے کانووکیشن میں ایاز مرزا کو سند دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہا ہے کہ مجھے انجینئرہونے پرفخرہے کیونکہ پیشہ ورانہ انجینئرنگ انسانیت کے بہبود کی راہ ہموارکرتی ہے ،نئی اورجدید دنیا کوبنیادیں فراہم کرتی ہے ۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ پاکستان کے 45ویں جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا،ڈاکٹرعبدالقدیرخان کا کہنا تھا کہ اگروہ انجینئر نہ ہوتے تووہ ایٹم بم بنانے کے اہل نہ ہوتے، آج کے انجینئر اپنی ایجادات اورتجربات کی بنا پردنیا میں سائنس کی شناخت ہیں۔

ڈاکٹر عبدالقدیرخان نے کہاکہ فیڈریشن آف انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ سائوتھ ایشیا کے قیام سے دنیا میں زلزلے سے بچائوکے لیے نئے منصوبے ،خیالات اور معلومات کا تبادلہ ممکن ہوا ہے، تقریب کے آخرمیں ڈاکٹرعبدالقدیر خان نے''فیلوڈپلومہ''مکمل کرنے والے انجینئرز جمشید رضوی، مظفر زبیری، سلطان محمود، ایاز مرزا ، سہیل بشیراور فرحت عدیل کو سند تفویض کی۔
Load Next Story