کینیڈا میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس چوری کے الزام میں گرفتار

ماریہ کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمروں پر ریکارڈ، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ماریہ کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمروں پر ریکارڈ، آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ماریہ اخوند ڈپارٹمنٹل اسٹور میں چوری کے الزام میں گرفتار کر لی گئیں۔


ذرائع کے مطابق اسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس نے جہاز کے کپتان سے بھی پوچھ گچھ کی ہے، ماریہ کی وڈیو سی سی ٹی وی کیمروں پر ریکارڈ ہو گئی ہے، ماریہ اخوند کو پی کے 784 میں واپس آنا تھا، گرفتاری کی وجہ سے کراچی نہیں پہنچ سکیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے ہٹ کر کسی فعل کی ذمے داری انفرادی ہوتی ہے۔
Load Next Story