برازیل میں شوہر نے فائرنگ کر کے سابق بیوی اور بیٹے سمیت 11 افراد کو قتل کردیا
بیوی کی علیحدگی سے نارا ض شوہر نے خود بھی سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی
جنوب مشرقی برازیل میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے اپنی سابق اہلیہ اور بیٹے سمیت 11 افراد کو ہلاک کردیا اور پھر خود بھی سر پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی برازیلین شہر کیمپناس کے ایک گھر میں نیو ایئر کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ ایک شخص نے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں حملہ آور نے اپنے سر میں بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سڈنی رامس اپنی بیوی اور بچے کی علیحدگی سے سخت ناراض تھا اور یہ واقعہ اسی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق پارٹی میں موجود 4 افراد حملے میں محفوظ رہے جن میں سے ایک نے پولیس کو فون کر کے واقعہ کی اطلاع دی۔ حملہ آور کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول، دو میگزین، چاقو اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔