ایران آئندہ ہفتے آبنائے ہرمز میں جنگی مشقیں شروع کریگا
ولایت91 کوڈ نامی مشقیں وسیع علاقے میں ہونگی، ڈیفنس اور میزائل سسٹم کو ٹیسٹ کیا جائیگا
ایران آئندہ ہفتے آبنائے ہرمز میں 6 روزہ جنگی مشقوں کا آغاز کرے گا۔
ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ولایت 91 کو ڈ نام کے تحت ہونے والی فوجی مشقیں وسیع علاقے میں جاری رہیں گی۔ ان میں ڈیفنس اور میزائل سسٹم کو پوری طرح ٹیسٹ کیا جائیگا۔ نیز لڑاکا بحری جہاز اور آبدوزیں بھی ان مشقوں میں حصہ لیں گی جن میں ان پر متعین یونٹس کو بین الاقوامی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے بغیر بھرپور تربیت دی جائے گی۔
ایران اپنی فوجی تیاریوں کا جائزہ اور ان میں بہتری لانے کیلیے باقاعدہ جنگی مشقیں کرتا رہتا ہے۔ ایرانی بحریہ کے 17 ہزار فوجی آبنائے ہرمز کے مشرق میں عمانی سمندر سے خلیج عدن تک کے علاقے میں نیول آپریشن کے ذمے دار ہیں جبکہ پاسداران انقلاب کے نیول دستوں کی تعداد 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے۔