گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں 5 گھنٹے تک ڈائیلسز نہ ہونے پر مریض دم توڑ گیا

اسپتال انتظامیہ نے 5 گھنٹے تک ادھر ادھر کے چکر لگوائے جس سے مریض دم توڑ گیا، اہل خانہ کا مؤقف

اسپتال انتظامیہ نے 5 گھنٹے تک ادھر ادھر کے چکر لگوائے جس سے مریض دم توڑ گیا، اہل خانہ کا مؤقف، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا کیس سامنے آگیا جہاں سول اسپتال میں ڈائیلسز نہ ہونے سے مریض دم توڑ گیا۔

پنجاب میں اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کا ایک اور کیس سامنے آگیا، گوجرانوالہ میں بھی لاہور کی طرح اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث مریض جان کی بازی ہار گیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق گوجرانوالہ میں مختار نامی شخص کو صبح سول اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اہل خانہ کو مریض کے فوری طور پر ڈائیلسز کروانے کا کہا گیا جس پر مریض کے اہل خانہ کو انتظامیہ کی جانب سے اسپتال کے چکر لگوائے گئے لیکن مریض کا ڈائیلسز نہ ہوا، ڈائیلسز نہ ہونے کے باعث مریض 5 گھنٹے تک تڑپتا رہا اور بالآخر دم توڑ گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ جناح اسپتال لاہور میں مریضہ ٹھنڈے فرش پرتڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی


اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صبح 10 سے 5 بجے تک ہمیں کبھی وارڈ میں بھیجا جاتا تو کبھی خون کا انتظام کرنے کا کہا گیا لیکن مریض کا ڈائیلسز نہیں ہوا جب کہ ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے لاہور کے جناح اسپتال میں بھی اسپتال انتظامیہ کی غفلت کے باعث قصور سے لائی گئی مریضہ بنیادی سہولیات نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئی۔

https://www.dailymotion.com/video/x5769qb_dialysis-patient_news
Load Next Story