عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے ’’سلطان‘‘ کو مات دے دی

دنگل 10 دن میں 270 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے تیز ترین کمائی والی فلم بن گئی ہے۔

دنگل 10 دن میں 270 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے تیز ترین کمائی والی فلم بن گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم''دنگل'' نے سلمان خان کی فلم''سلطان'' کو باکس آفس کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ''دنگل''نے باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے اورنے ایک کے بعد ایک کمائی کے ریکارڈ اپنے نام کررہی ہے جب کہ فلم نے بھارت میں ریلیز کے 10 دنوں میں ہی کمائی میں سلمان خان کی فلم ''سلطان'' کو مات دے دی ہے اور 250 کروڑ سے زائد کمائی کرکے تیز ترین کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔



فلم نے بھارت میں پہلے روز29 کروڑ78 لاکھ، دوسرے روز34 کروڑ82 لاکھ ، تیسرے روز42 کروڑ41 لاکھ، چوتھے روز25 کروڑ69 لاکھ، پانچویں روز23 کروڑ 9 لاکھ ، چھٹے روز21 کروڑ 46 لاکھ، ساتویں روز20 کروڑ 29 لاکھ، آٹھویں روز18 کروڑ 59 لاکھ ، نویں روز 22 کروڑ 72 لاکھ اور دسویں روز31 کروڑ27 لاکھ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 270 کروڑ47 لاکھ کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم سلمان خان کی فلم ''سلطان'' 10 روز میں 236 کروڑ59 لاکھ کی کمائی کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔




عامر خان کی فلم دنگل نے دنیا بھر میں بھی کمائی کے کئی ریکارڈ بنائے ہیں اور فلم بیرون ملک اب تک 141 کروڑ60 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ فلمی پنڈتوں نے فلم ''دنگل''کی ''پی کے'' کی کمائی کا ریکارڈ توڑنے کی پیش گوئی کردی ہے۔



واضح رہے کہ فلم''دنگل''23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی گئی جس میں عامر خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story