ملیر اور ٹھٹھہ سے اغوا برائے تاوان میں ملوث گروہ گرفتار ترجمان رینجرز

3 رکنی گروہ نے شہری کو اغوا کیا اور 15 لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل کرکے ملیر ندی میں پھینکا، ترجمان

3 رکنی گروہ نے شہری کو اغوا کیا اور 15 لاکھ تاوان نہ ملنے پر قتل کرکے ملیر ندی میں پھینکا، ترجمان، فوٹو؛ فائل

لاہور:
رینجرز نے ملیر اور ٹھٹھہ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اغوا میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرزنے کراچی کے علاقے ملیر اور اندرون سندھ میں ٹھٹھہ میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان اصغر، آصف اور عباس علی نے ایک شخص کو اغوا کرکے اس کے اہل خانہ سے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا جو نہ ملنے پر انہوں نے مغوی کو قتل کردیا جس کے بعد ملزمان نے مقتول کی لاش ملیر ندی میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔
Load Next Story