چیئرمین بورڈ مصباح کی ’’رخصتی‘‘ کا سن کر پریشان
سینئر بیٹسمین کو ابھی مزید کچھ عرصے ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے،شہریارخان
SUKKUR:
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریارخان کپتان مصباح الحق کی ''رخصتی'' کا سن کر پریشان ہو گئے انھوں نے کہاکہ سینئر بیٹسمین کو ابھی مزید کچھ عرصے ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے،2 ٹیسٹ میچز کی ناکامیوں پر میدان چھوڑ کر جانا مناسب نہ ہوگا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں شہریارخان نے کہا کہ اپنے مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ مصباح الحق کوکرنا ہے لیکن بورڈ چاہے گا کہ وہ بحیثیت کپتان اپنی ذمہ داری جاری رکھیں۔ انھوں نے کپتان کی موجودہ بیٹنگ فارم کے بارے میں کہا کہ انکے ساتھ بہت کم ایسا ہواکہ ناکام رہے ہیں، وہ بہت ہی مستقل مزاج بیٹسمین واقع ہوئے اور ظاہر ہے کہ موجودہ فارم کی وجہ سے بہت ہی زیادہ مایوس ہونگے، البتہ کرکٹ میں ایسا ہوتا اور دنیا کے بڑے بڑے بیٹسمینوں کی فارم متاثر ہوتی ہے۔
اس خبر کوبھی پڑھیں :قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پر یو ٹرن لے لیا
شہریارخان نے کہا کہ مصباح الحق جیسے کامیاب بیٹسمین اور کپتان کو اس طرح میدان چھوڑکر نہیں جانا چاہیے، وہ حالات کا مقابلہ کریں، مجھے خوشی ہے کہ مصباح الحق سڈنی ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، جب وہ وطن واپس آئیں گے تو ان سے مستقبل کے بارے میں بات ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ وہ مزید کچھ اور وقت ٹیم کی قیادت کریں، مصباح فٹ اور بہت کامیاب رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مصباح نے برسبین اور میلبورن ٹیسٹ میں شکست اور اپنی مایوس کن بیٹنگ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا، مگر سڈنی ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ یہ بات مایوسی کے عالم میں کردی تھی اور وہ سڈنی ٹیسٹ کھیلیں گے