حسنی مبارک کی حالت بگڑگئی فوجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق 84سالہ مبارک کو علاج کے بعد جیل واپس لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 84سالہ مبارک کو علاج کے بعد جیل واپس لایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

مصر کے سرکاری وکیل نے جمعرات کو جیل میں قید سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حالت بگڑنے پر انھیں ملٹری اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔


سرکاری وکیل کے ذرائع کے مطابق مبارک ، جو مظاہرین کی ہلاکت کے جرم میں عمر قید کی سزا گزاررہے ہیں ، کو 19دسمبر کو اس وقت اسپتال لے جایا گیاتھا جب انھیں جیل کے غسل خانے میں گرنے سے سر پر چوٹیں آئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق 84سالہ مبارک کو علاج کے بعد جیل واپس لایا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story