شہبازشریف کی مضر صحت دودھ  تیار کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

شہبازشریف نے كہا كہ اس گھناؤنے كاروبار كا خاتمہ كروں گا اوردودھ كا دودھ اورپانی كا پانی ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

شہبازشریف نے كہا كہ اس گھناؤنے كاروبار كا خاتمہ كروں گا اوردودھ كا دودھ اورپانی كا پانی ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے كہا ہے كہ غیر معیاری اور مضرصحت دودھ تیار اورفروخت كرنے والوں كے خلاف بلاامتیاز كارروائی جاری ركھی جائے۔


وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے صوبائی انتظامیہ كو ہدایات جاری كرتے ہوئے كہا كہ غیر معیاری، ناقص اورمضر صحت دودھ تیار اور فروخت كرنے كے كاروبار كو صوبے بھر میں بند كرانے کے لیے مؤثر اقدامات تسلسل كے ساتھ جاری ركھے جائیں كیونكہ دودھ میں مضرصحت اجزاء شامل كرنے والے عناصر انسانیت كے دشمن ہیں، دودھ میں ملاوٹ كرنے والا مافیا كڑی سے كڑی سزا كا حقدار ہے لہٰذا متعلقہ اداروں كی ذمہ داری ہے كہ ان عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔ انہوں نے كہا كہ دودھ میں ملاوٹ كرنے والے مافیا كو آہنی ہاتھوں سے كچلیں گے اوران عناصركو صرف جرمانے ہی نہیں ہوں گے بلكہ انہیں قانون كے تحت جیلوں میں ڈالیں گے۔

شہبازشریف نے كہا كہ اس گھناؤنے كاروبار كا خاتمہ كروں گا اوردودھ كا دودھ اورپانی كا پانی ہوگا، مضرصحت كھلا دودھ ہویا ڈبے والا، كسی كو چند كوڑیوں كی خاطراپنے بچوں كی زندگیوں سے كھیلنے كی اجازت نہیں دیں گے۔
Load Next Story