اسرائیلی جیل میں بیٹے سے ملاقات کیلیے آنے والی ماں گرفتار

قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے پر اسرائیلی عدالت نے فلسطینی شہری پر فرد جرم عائد کردی

قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے پر اسرائیلی عدالت نے فلسطینی شہری پر فرد جرم عائد کردی۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ فلسطین میں قابض فوج نے اسرائیلی جیل جلبوع میں پابند سلاسل بیٹے سے ملنے کیلیے آنے والی فلسطینی خاتون کو حراست میں لے لیا۔


فلسطینی اسیران کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد رباح علیان کی والدہ کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

علاوہ ازیں اسرائیلی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطینی شہر بئرسبع میں قائم اسرائیل کی مرکزی عدالت نے51 سالہ اسعد دقہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ قیدیوں کو موبائل فراہم کرنے کے کیس میں ملوث رہے ہیں، اسی کیس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے ایک عرب رکن باسل غطاس کو بھی اسرائیلی فوج حراست میں لے چکی ہے۔
Load Next Story