ون پاؤنڈ فش فیم شاہد نذیر کی واپسی بھرپور استقبال

پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے، ون پونڈ فش اللہ کا تحفہ تھا، ایئرپورٹ پر گفتگو

برطانیہ سے واپسی پر پاکستانی گلوکار شاہد نذیر کا لاہور ایئرپورٹ پر والدہ بوسہ لے رہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

گلوکار شاہد نذیر کا کہنا ہے کہ مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا،مرضی سے پاکستان آیا ہوں۔

ون پاؤنڈفش اللہ کا تحفہ تھا، دنیا بھر کی ہر چیز بھول سکتا ہوں، ون پائونڈ فش اسٹال نہیں بھول سکتا۔ وہ جمعرات کو برطانیہ سے لاہور پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔




شاہد کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔ شاہد نذیر کا کہنا تھا کہ وہ جلد فرانس جائیں گے۔قبل ازیں ائرپورٹ پر ان کا سیکڑوں افراد نے استقبال کیا۔
Load Next Story