ڈیوڈ وارنرٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے

میری اصل توجہ تھی کہ تیزی سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو بہترین آغازاورحریف کو دباؤ میں لانے کا موقع فراہم کروں، وارنر

میری اصل توجہ تھی کہ تیزی سے رنز بناتے ہوئے ٹیم کو بہترین آغازاورحریف کو دباؤ میں لانے کا موقع فراہم کروں، وارنر: فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے۔


ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ میچ کے پہلے سیشن میں سنچری داغنے والے دنیا کے 5 ویں بیٹسمین بن گئے، آسٹریلوی اوپنرنے سڈنی ٹیسٹ میں صرف 78 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کرتے ہوئے الیٹ کلب کو جوائن کر لیا، اس سے قبل 1976ء میں پاکستان کے سابق کپتان ماجد خان نے کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے پہلے تھری فیگر اننگز تراشی تھی، ڈان بریڈ مین 1930، چارلس میکارنٹی 1926، وکٹر ٹرمپر 1920 میں پہلے روز لنچ سے قبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں، تینوں بیٹسمین آسٹریلوی اور حریف ٹیم انگلینڈ تھی۔ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر اس بات سے قطعی لاعلم تھے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلے ہی سیشن میں سنچری داغنے والے ریکارڈ میں حصے دار بن رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 80 رنز بنانے کے بعد سوچنا شروع کیا کہ لنچ میں 25 منٹ رہ گئے ہیں، 100 رنز مکمل کر سکتا ہوں، میری اصل توجہ اس بات پہ تھی کہ تیزی سے رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز اور حریف کو دباؤ میں لانے کا موقع فراہم کروں۔ ریکارڈ کے حوالے سے آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں واپسی پر ٹیم ڈاکٹر پیٹر برکنر نے بتایا۔
Load Next Story