کراچی کے ریڈزونز میں 2 ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ
ریڈزون میں گورنرہاؤس،وزیراعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی اوربلاول ہاؤس ودیگرشامل ہیں، نوٹی فکیشن
شہر قائد کے ریڈ زون کے علاقوں میں جلسے جلوس اور ریلیوں پر 2 ماہ کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے ریڈ زون کے علاقوں میں 60 روز کے لئے احتجاج، جلسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شہر قائد کے ریڈزون کے تمام علاقوں میں 2 ماہ کےلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ ریڈزون میں گورنر ہاؤس، وزیراعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی اور بلاول ہاؤس بھی شامل ہیں۔