بلاول بھٹوزرداری نے اپنے خطاب میں عدلیہ کیخلاف کوئی بات نہیں کی کائرہ

طاہرالقادری کو لانگ مارچ کے جگہ آئین کے راستہ پر چلتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تجاوزیز دیکر اپنے خدشات کا اظہار کرنا چاہئے

طاہرالقادری کو لانگ مارچ کے جگہ آئین کے راستہ پر چلتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تجاوزیز دیکر اپنے خدشات کا اظہار کرنا چاہئے۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے گڑھی خدابخش میں اپنے خطاب کے دوران عدلیہ کئ خلاف کوئی بات نہیں کی۔


سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عدلیہ کا احترام کرتی ہے اورآزاد عدلیہ ہی مضبوط قوم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 5ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسے میں عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، انہوں نے صرف گرفتار ملزمان کو سزائیں دینے کی بات کی تھی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو جمہوری طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے، ان کو لانگ مارچ کرنے بجائے آئین کے راستے پر چلتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تجاوزیز دے کر اپنے خدشات کا اظہار کرنا چاہئے۔

Recommended Stories

Load Next Story